سنگاپور میں ایچ آئی وی کے 151 نئے کیسز

   

سنگاپور، 20 مئی (یو این آئی) سنگاپور میں سال 2024 کے دوران ایچ آئی وی کے 151نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 78 مریضوں میں اس انفیکشن کا پتہ بیماری کے آخری مرحلے میں چلا۔کمیونیکیبل ڈیزیز ایجنسی (سی ڈی اے ) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 62 فیصد کیسز میں اس وائرس کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوئی، جو ایک تشویشناک امر ہے ۔ اس بیماری کے ابتدائی یا درمیانی مرحلے میں علاج شروع کر دیا جائے تو مریض عام طور پر تین سے چھ مہینے میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ تاہم آخری مرحلے میں بیماری کی تشخیص کافی مشکل ہو جاتی ہے ، کیونکہ اس وقت تک یہ وائرس مدافعتی نظام پر گہرا اثر ڈال چکا ہوتا ہے ، جس سے مکمل صحت یابی میں کافی وقت لگ جاتا ہے ۔