سنگاپور۔ حکومت سنگاپور نے آج ایک اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آئے ورکرس اب اپنے کاموں کا دوبارہ آغاز کرسکتے ہیں، کیونکہ وہ جن ڈورمیٹوریز میں رہائش پذیر تھے ، انہیں کئی ماہ کے لاک ڈاؤن اور وائرس ٹسٹنگ کے بعد کورونا سے بالکل پاک قرار دیا گیا ہے۔ اب تک سنگاپور میں کورونا سے صرف 27 اموات ہوئی ہیں۔ وزارت لیبر کے ایک بیان کے مطابق تمام ڈورمیٹوریز کو کورونا سے پاک قرار دیا گیا ہے تاہم 17 مقامات ایسے ہیں جن کی کورنٹائن سنٹرس کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ہے اور وہاں اب بھی کچھ لوگ موجود ہیں۔ تمام بیرونی ممالک کے ورکرس کو کورونا سے صحت یاب بتایا گیا ہے البتہ آئسولیشن میں موجود 22,500 ورکرس پر اب بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔