سنگاپور : سنگاپور نے ہندوستانی فلم ‘دا کشمیر فائلز‘ پر پابندی لگا دی ہے۔ سنگاپور کی حکومت نے کہا ہے کہ اس فلم میں مسلمانوں کو منفی طور پر پیش کیا گیا اور حقائق کو یکطرفہ طور پر بیان کیا گیا ہے۔سنگاپور کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فلم کی نمائش سے ملک میں مسلم اور ہندو کمیونٹیز میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یہ فلم ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہندؤں کے انخلاء سے متعلق ہے۔واضح رہے کہ یہ وہی فلم ہے جس کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی تعریف کر چکے ہیں۔ ہندوستان کے انتہائی دائیں باز وکے ہندو قوم پرست افراد جو مودی کے سب سے بڑے حمایتی ہیں وہ بھی اس فلم کے مداح ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی سینیما میں باکس آفس پر سوپر ہٹ ہوئی ہے۔ تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ فلم مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دیتی ہے اور معاشرے میں تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔