سنگاپور میں شہریوں کو ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری خلاف ورزی پر 6 ماہ کی سزا، 10 ہزار ڈالر جرمانہ

   

٭ سنگاپور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نئے اور سخت قوانین عائد کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو جان بوجھ کر ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی اور 7 ہزار امریکی ڈالر (10 ہزار سنگاپوری ڈالر) کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے سنگاپور میں سخت اقدامات کے تحت شہریوں کو دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے وائرس پھیلنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ شراب خانوں اور سنیما گھروں کو بند کرنے کے علاوہ تمام اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کوروناوائرس سے دنیا کے 200 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہورہا ہے جہاں 85,500 پازیٹیو کیس پائے گئے ہیں۔