سنگاپور میں کورونا وائرس کے 47 نئے مریضوں کا انکشاف

   

سنگاپور 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سنگاپور میں کورونا وائرس کے مزید 47 معاملات سامنے آئے ہیں جن کے نتیجہ میں جملہ متاثرین کی تعداد 432 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 39 متاثرین ایسے ہیں جو بیرون ملک سفر سے واپس ہوئے ہیں۔ ہفتے کو یہاں کورونا وائرس کی وجہ سے دو افراد کی موت کی اطلاع ملی تھی ۔ ملک میں حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر 89 بیرونی افراد کے داخلہ پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں جو نئے وائرس کیسیس سامنے آ رہے ہیں ان میں اکثریت بیرونی ممالک سے واپس آنے والے افرادکی ہے ۔ سنگاپور میں حکام کی جانب سے اس وائرس کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے ۔