سنگاپور میں ہندوستانی جوڑے کو سزاء

   

٭ سنگاپور میں ہندوستانی شادی شدہ جوڑے کو غیر قانونی طور پر تین بنگلہ دیشی خواتین کو پناہ دینے پر قصوروار قرار دیا گیا اور انہیں سزاء سنائی گئی ۔ یہ پہلا ہندوستانی جوڑا ہے جس کو لیبر کی غیرقانونی منتقلی کے لئے سزاء دی گئی ہے ۔ 49 سالہ مرد اور 29 سالہ اس کی بیوی ، سنگاپور میں تفریحی کلبس چلاتے ہیں ۔ ان پر خواتین کے استحصال کا بھی الزام ہے ۔ سنگاپور میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک خاتون کو جسم فروشی کے لئے بھی مجبور کیا گیا ۔