سنگاپور میں ہندوستانی نژاد شخص کو پھانسی

   

نئی دہلی: منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے کے بعد ہندوستانی نژادکے ملائیشیائی شہری ناگینتھران دھرم لنگم کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذہنی طور پر معذور 34 سالہ دھرملنگم کو 2009 میں سنگاپور میں 42.7 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سنگاپور کی ایک عدالت نے انہیں 2010 میں موت کی سزا سنائی تھی۔عدالت کے اس فیصلے پر متعدد عالمی رہنماؤں کے بیانات سامنے آئے تھے ۔اقوام متحدہ، ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب اور برطانیہ کے ارب پتی رچرڈ برانسن سمیت دیگر افراد نے ذہنی طور پر معذور ہونے کے باوجود دھرملنگم کو یہ سزا دئے جانے کی مذمت کی ۔اس سے قبل سنگاپور کی ایک عدالت نے دھرملنگم کی والدہ کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔