سنگاپور میں ہندوستانی نژاد کو جیل

   

۔’’کورونا کورونا ‘‘کا نعرہ لگاکر فرش پر تھوکنے پر سزا
سنگاپور۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سنگاپوری شہری کو دو سال کیلئے جیل میں ڈال دیا گیا کیونکہ اس نے چھنگی ایرپورٹ پر واقع ایک ہوٹل کی فرش پر کورونا کورونا کا نعرہ لگاتے ہوئے تھوک دیا۔ 52 سالہ جسویندر سنگھ مہر سنگھ نے اپنے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس پر الزام ہیکہ اس نے 3 مارچ 2020ء کو شوروغل کرتے ہوئے عوام میں سراسیمگی پیدا کردی تھی۔ سنگھ نے کراؤن پلازا چھنگی ایرپورٹ کے آزر ریسٹورینٹ کے فلور پر لگی ہوئی ایک تختی کو توڑ دیا اور برہمی کا اظہار کیا۔ ویٹرس نے اسے بتایا کہ ہوٹل کا طعام خانہ بند ہوچکا ہے، جس پر وہ ناراض ہوگیا اور چلاتے ہوئے زمین پر بیٹھ گیا اور کورونا کورونا کہتے ہوئے فرش پر تھوک دیا۔ سنگھ کو مزید 55 دن جیل میں گزارنے ہونگے کیونکہ اس نے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔