سنگاپور کی ہوٹل کا دھماکوں اور آتشزدگی کے بعد تخلیہ

   

سنگاپور ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں افراد کا آج مضافات کی ایک ہوٹل سے دھماکوں اور ایک کمرہ میں آتشزدگی کے بعد تخلیہ کروادیا گیا۔ برقی آلات میں آگ لگ جانے کی وجہ سے قریبی عمارتیں اندھیرے میں ڈوب گئی تھیں۔ کارلٹن ہوٹل کے بموجب یہ واقعہ انتہائی محفوظ علاقہ میں پیش آیا جہاں دھماکے یا آتشزدگی کی وارداتیں نایاب ہیں۔ یہ واردات دہشت گردی سے متعلق نہیں تھی۔ دھماکوں اور آگ بھڑک اٹھنے سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ تاہم عمارت سے سیاہ کثیف دھویں کا بادل اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔