سنگاپور کے صدر نےپارلیمنٹ تحلیل کر دی

   

سنگاپور: سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ سنگاپورین صدر نے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے مشورے پر آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔الیکشن کمیشن سنگاپو کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے ، جبکہ 23 اپریل کاغذاتِ نامزدگی کا دن مقرر کیا گیا ہے ۔لی خاندان کی قیادت ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کیلئے آئندہ انتخابات پہلا انتخابی امتحان ہوگا۔ انہوں نے مئی 2024ء میں پیپلز ایکشن پارٹی کے رہنما، سنگاپور کے بانی وزیرِ اعظم کے بیٹے لی ہسین لونگ کی جگہ لی تھی۔ سنگاپور میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 4 نشستیں بڑھا کر کُل تعداد 97 کر دی گئی ہیں۔