سنگاڑے کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سنگاڑے جو سردیوں میں بڑے پیمانے پر دستیاب ہوتے ہیں کالے کوئلوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں ۔ لیکن وہ اندر سے سفید ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں اس کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔ سنگاڑے کا ذائقہ میٹھا اور مسالحہ دار ہوتا ہے اور یہ پکا کر یا بھون کر کھایا جاتا ہے ۔ انہیں سلاد ، سوپ اور سینڈوچ میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہیں خشک کر کے آٹے میں پیس کر روٹی ، کڑی کے سالن بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ سنگاڑا فائبر سے بھر پور ہوتا ہے ۔ یہ قبض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ جو سردیوں کے موسم میں ہوتا ہے ۔ سنگاڑا میں کیلشیم ، پوٹاثیم ، مینگنیج ، زنک اور کاپر جیسے معدنیات ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔ یہ جسم میں خون کی گردش کو منظم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔ یہ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ سنگاڑا میں لوریک ایسڈ ہوتا ہے ۔ یہ نہ صرف جلد کی خوبصورتی کو بچاتا ہے بلکہ بالوں کو بھی گھنے بناتا ہے ۔ یہ جلد کو کافی نمی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے استعمال سے جلد کی خشکی کے مسائل کم ہوتے ہیں ۔ جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں ۔ جگر بھی صحت مند رہتا ہے ۔ سنگارا وٹامن بی ، سی ، ای کے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہے ۔ یہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔ سنگارا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔۔ ش