سنگا ریڈی:چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کے تحت شجرکاری

   

سنگاریڈی۔3 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ملک گیر سطح پر جاری چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے ایک ماہ سے جاری ہے ماحولیاتی تحفظ مہم” کے تحت آج احمد نگر ڈویڑن، مسجد احمد، احمد نگر، سنگاریڈی میں ایک خصوصی پروگرام کے تحت پودوں کی شجرکاری کرنے پر چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کے بچوں نے جوش و جذبے کے ساتھ پودے لگائے اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنی عملی شمولیت کا مظاہرہ کیا ۔ امیر مقامی ایم جی انور ،صلاح الدین بابر ، مقامی ناظمہ عرشیہ نظام اور حاجرہ ،جویریہ فاطمہ کی زیر نگرانی کامیابی سے منعقد ہوا۔پروگرام کا مرکزی پیغام “مٹی میں ہاتھ، دل وطن کے ساتھ!”یہ نہ صرف ایک نعرہ تھا بلکہ بچوں کے عمل نے اسے سچ کر دکھایا اس موقع پر بچوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ماحول کی اہمیت اور درخت لگانے کی فضیلت سے بھی روشناس کرایا گیا۔پروگرام کے اختتام پر دعا کے ساتھ یہ عہد لیا گیا کہ CIO کے بچے نہ صرف علم حاصل کریں گے بلکہ اپنی عملی زندگی میں دین، اخلاق اور ماحول کے تحفظ کو اپنا شعار بنائیں گے۔