سنگا ریڈی :اندرما مکانات کا سروے آخر ماہ تک مکمل کیا جائے

   

ریاستی وزیر پی سرینواس ،شانتی کماری چیف سکریٹری کی کلکٹرس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہدایت
سنگاریڈی12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں وی کرانتی کلکٹر نے چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر مادھوری ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر عہدے داروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس میں ریاستی ہاؤسنگ اور ریونیو کے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری اندرما مکانات اسکیم کے سلسلے میں موبائل ایپ کے ذریعہ کئے گئے فیلڈ سروے کا عمل اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے ،وزیر پونگولیٹی سرینواس نے چیف سکریٹری اے شانتی کماری، ریاستی پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بررا وینکٹیشم اور دیگر کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع کلکٹر کے ساتھ اندراما مکانات کا سروے کیا گروپ-2 امتحانات کے انعقاد کے انتظامات، سماجی اور معاشی حالت کے تجزیہ کے لیے گھر گھر سروے، ہاسٹل کے طلبہ کے لیے کاسمیٹک چارجز میں اضافے کے مسائل کا جائزہ لیا اور وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اندرما ہاؤس اسکیم کا سروے بغیر کسی غلطی کے درست اور شفاف طریقے سے کیا جائے انہوں نے کہا کہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروگرام کے دوران ریاست بھر میں 80 لاکھ افراد نے اندرما مکانات کے لیے درخواستیں پیش کی اور حکومت مرحلہ وار طریقے سے تمام اہل لوگوں کو مکانات فراہم کرے گی۔