سنگا ریڈی 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔سنگا ریڈی میں سی آئی ٹی یو کی جانب سے بلدیہ ورکرز کے مسائل پر سنگاریڈی بلدیہ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے مسلسل قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تنخواہ میں اضافہ ضروری ہے لیکن صرف ہزار روپے کا اضافہ نامناسب ہے بڑھتے ہوئے قیمتوں کے مطابق تنخواہ میں اضافہ کیا جائے بلدیہ کا عملہ کئی سال سے کم تنخواہ میں صاف صفائی کے کام انجام دیتے آیا ہے کام کرنے والے افراد کو مناسب تنخواہ نہ ملنے پر ان کی زندگی کے گزر بسر کے لیے مشکل دہ ثابت ہو رہا ہے یادگیری سکریٹری سی آئی ٹی یو نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سنجیدگی سے بلدیہ کے ورکرز کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مدنظر ان کی تنخواہوں میں میں بہتر اضافے کی ضرورت ہے بلدیہ ورکرز بارش موسم سردی یا گرمی ہو صاف صفائی کے کام روزانہ انجام دیتے ہیں سڑکوں کی صفائی نالوں کی صفائی کے کام بے تکان انجام دیتے ہیں شہر کو صاف رکھنے میں بلدیہ ورکرس کا بہترین تعاون ہر مقام پر ہوتا ہے بلدیہ ورکرز کے مسائل کو حل کرنے حکومت سے مطالبہ کیا اور اس خصوص میں بلدیہ عہدیداروں کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی اس موقع پر سورنا۔ ایلمما ۔ نرسملو راجو اور دیگر موجود تھے۔