سنگا ریڈی ۔10 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی انتخابات کہ اعلان کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر موٹر گاڑیوں کی تلاشی مہم کا آغاز کل شام سے کر دیا گیا۔ سنگا ریڈی رورل پولیس اسٹیشن کی جانب سے موٹر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران کار سے 7 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے۔ رمیش کمار ڈی ایس پی نے کہا کے رمنا کمار ایس پی کی ہدایت پر موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم میں سدھیر کمار سرکل انسپکٹر رورل سنگا ریڈی ، سریدھر ریڈی سرکل انسپکٹر پولیس سنگا ریڈی ، چندریہ سرکل انسپکٹر کونڈاپور منڈل ، راجیش نائیک سب انسپکٹر کے ہمراہ موٹر گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران موجود تھے۔