سنگا ریڈی میں ساؤتھ انڈیا سائنس فیئر کی تیاریوں کا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس ماہ 18 سے 23 تک منعقد ہونے والے ساؤتھ انڈیا سائنس فیئر (SISF) کی تیاریوں کے سلسلے میں سنگاریڈی ضلع کے کولور، رامچندر پورم منڈل کے گڈیام انٹرنیشنل اسکول میں ایک تیاری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا تلنگانہ اسٹیٹ ایس سی ای آر ٹی ڈائرکٹر رمیش، سنگاریڈی ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر پانڈو اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو نے میٹنگ میں شرکت کی اور کمیٹی کے لحاظ سے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر 22 کمیٹیوں کے کنوینرز سے ان کے ایکشن پلان کے بارے میں پوچھا گیا۔ اجلاس میں سائنس فیئر کے انعقاد سے متعلقہ تمام شعبہ جات کے ضلعی سطح کے افسران نے شرکت کی اس سائنس نمائش میں جنوبی ہند کی چھ ریاستوں کے طلبہ اور گائیڈ اساتذہ شرکت کریں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہر روز شام 5 بجے سے شام 7.30 بجے تک ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اس موقع پر ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر رمیش نے بتایا کہ گزشتہ 30 دنوں سے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر لمباجی، ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر سدھا ریڈی، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، گزیٹیڈ پرنسپل، منڈل ایجوکیشن آفیسرس، کمیٹی کنوینر اور اساتذہ ایک اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ سائنس میلے کو کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں گڈیم اسکول کے اے جی ایم پربھاکر ریڈی، نارائنا اسکول کے پرنسپل اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اور عملہ نے شرکت کی۔