مہلوکین کا یو پی سے تعلق ۔ بہاری خاندان پر قتل کا شبہ
حیدرآباد : /14 نومبر (سیاست نیوز) ضلع سنگاریڈی میں ماں بیٹے کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ گماڑی دلہ منڈل میں پیش آئی قتل کی اس سنگین واردات سے علاقہ میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ سروجا دیوی اور اس کا بیٹا 30 سالہ انیل ایک حملہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ان پر اس وقت حملہ ہوا جب ماں بیٹا موٹر سیکل پر جارہے تھے ۔ ایک نامعلوم شخص کار میں ان کے قریب پہنچا اور ان کا راستہ روکنے کے بعد حملہ کردیا ۔ مہلک ہتھیار سے ماں بیٹے کو سرعام ہلاک کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ مقتول ماں بیٹے ویربھدرا نگر بونتا پلی کے ساکن بتائے گئے ہیں جن کا تعلق اترپردیش سے تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ مقتول افراد کا بہار سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ گزشتہ 6 ماہ سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا ۔ ایک دو سالہ بچے کی موت کے بعد دو خاندانوں میں تنازعہ پیدا ہوا تھا ۔ پولیس کو اس بہار سے تعلق رکھنے والے خاندان پر شبہ ہے اور پرانی دشمنی کو ہی قتل کی اصل وجوہات مانا جارہا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع