سنگا ریڈی میں پینے کے پانی کا بحران

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی جگا ریڈی کی 15 جولائی سے سہ روزہ بھوک ہڑتال
حیدرآباد 12 جولائی ( آئی این این ) کانگریس رکن اسمبلی ٹی سوریہ پرکاش ریڈی عرف جگا ریڈی نے آج اعلان کیا کہ وہ سنگاریڈی میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے حکومت تلنگانہ پر دباو ڈالنے تین دن کی بھوک ہڑتال کرینگے ۔ جگا ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر ٹی ہریش راو نے سنگور ڈیم سے نظام آباد کو پانی فراہم کرنے کے احکام دئے تھے جس کے نتیجہ میں سنگاریڈی ضلع میں پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔ خاص طور پر سنگار یڈی اسمبلی حلقہ میں یہ مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے رابطہ کیا تھا اور گوداوری کا پانی حیدرآباد سے سنگاریڈی سربراہ کرنے کو کہا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا ہے ۔ جگاریڈی نے کہا کہ گوداوری کا پانی پہلے ہی پٹن چیرو کو سربراہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کو سنگاریڈی تک توسیع دی جانی چاہئے ۔ اپنے مطالبات کے حق میں وہ 15 جولائی سے تین دن کی بھوک ہڑتال کرینگے ۔