مختلف مقامات پر نعتیہ مقابلے، تقریری و تحریری مسابقے، یکم اکتوبر کو مرکزی جلسہ عام
سنگاریڈی۔ 4 ۔ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد کریم الدین شاہ غوثوی چشتی القادری صدر مرکزی اہل سنت الجماعت سنگاریڈی کے مطابق مرکزی اہل سنت الجماعت سنگاریڈی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ عظیم الشان پیمانہ پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی اہل سنت الجماعت یکم اکٹوبر بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام مسجد محبوبیہ شانتی نگر سنگاریڈی میں مرکزی جلسہ جشن عید میلاد النبی ص حضرت مولانا محمد عارف احمد عزیزی نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی، مولانا محمد کریم الدین شاہ غوثوی چشتی القادری کی زیر صدارت اور جناب محمد نصیب الدین کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ جلسہ میں مہمان مقرر کی حیثیت سے مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صدر مفتی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد خطاب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ معاذ قادری کی قراء ت کلام پاک سے ہوگا۔ محمد عقیل بندہ نوازی نعت شریف پیش کریں گے۔مولانا حافظ سید فرقان نقشبندی نظامی نظامت اور مولانا محمد زین العابدین رفیقی عزیزی نوری چشتی القادری خازن اظہار تشکر کریں گے۔ بعد جلسہ طعام عام کا نظم رہیگا۔ مرکزی اہل سنت الجماعت 5 تا 15 ستمبر سنگاریڈی کی مختلف مساجد میں نعتیہ مقابلہ منعقد کریگی۔ 5 ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد محبوبیہ شانتی نگر سنگاریڈی میں مولانا محمد کریم الدین شاہ غوثوی چشتی القادری کی زیر نگرانی نعتیہ مقابلے منعقد ہوں گے۔ 6 ستمبر کو مسجد سیدنا عمر فاروق میں مولانا محمد عارف احمد عزیزی نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی، 7 ستمبر کو مسجد نوری میں مولانا محمد طاہر علی شاہ عارفی نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی، 8 ستمبر کو مسجد بسم اللہ میں مولانا سیف اللہ شاہ امیری نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی، 9 ستمبر کو مسجد عثمانیہ میں مولانا عبدالرحیم غنی عارفی نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی، 10 ستمبر کو جامع مسجد میں حافظ محمد مسیح الدین غوثوی کی زیر نگرانی، 11 ستمبر کو مسجد محمدیہ میں مولانا محمد زین العابدین رفیقی عزیزی نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی، 12 ستمبر کو مسجد دیندار خان میں حافظ شیخ شاہ مبین احمد بندہ نوازی کی زیر نگرانی، 13 ستمبر کو مسجد رحمیہ میں مولوی محمد امین الدین انصاری چشتی قلندری مرزائی کی زیر نگرانی، 14 ستمبر کو مسجد غوثی میں حافظ و قاری عبدالواجد اور مولانا محمد سجاد نظامی کی زیر نگرانی اور 15 ستمبر کو مسجد عرفات میں مولوی سید صابر عارفی نوری چشتی القادری کی زیر نگرانی منعقد ہوں گے۔ 14 ستمبر کو مسجد محبوبیہ شانتی نگر میں صبح 10 بجے سے طلباء و طالبات کے لیے تحریری و تقریری مقابلے بعنوان سیرت النبی ؐ اور عظمت النبی ؐ منعقد ہوں گے۔ نعتیہ اور تحریری مقابلے میں کامیاب طلباء و طالبات کو مرکزی جلسہ جشن میلاد النبی ؐ میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انھوں نے عامتہ المسلمین سے خواہش کی کہ مرکزی اہل سنت الجماعت کے بارہ روزہ جشن عید میلاد النبی ؐ نعتیہ و تحریری، تقریری مقابلہ و جلسہ عام میں شرکت کریں۔