سنگا ریڈی 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ ضلع کے تمام دیہات میں والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کروایا جائے ضلع کلکٹر نے آنگن واڑی اندول منڈل کے نیراڈی گنٹہ اور وٹی پلی منڈل کے گٹوپلی میں منعقدہ بڑی باٹا میں شرکت کرتے ہوئے کلکٹر نے متعلقہ دیہات کے اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں کہا کہ ضلع میں 1249 سرکاری سکول ہیں جن میں 5248 ہنر مند اساتذہ ہیں۔ ان کے علاوہ ضلع میں 22 کستوربا اسکول، دس مثالی اسکول اور بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتوں کے لیے گروکل اسکول موجود ہے بہترین تعلیم طلبہ کو دی جا رہی ہے حکومت سرکاری سکولوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو، پی ڈی میپما گیتھا، آر ڈی او پانڈو، مارکیٹنگ چیرمین جگموہن ریڈی، اساتذہ، آنگن واڑی عملہ اور دیگر موجود تھے۔