سنگاپور: سنگا پور ائیر لائنز نے اپنے کیبن کریو میں شامل حاملہ خواتین سے متعلق قوانین میں ترمیم کر دی ہے۔ طویل عرصے سے اس قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ پہلے قانون کے تحت کیبن کریو میں شامل خواتین کو حاملہ ہونے کی صورت میں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتے تھے۔ سنگا پور ائیر کے ایک ذمہ دار نے ترمیم شدہ قانون کے بارے میں بتایا ہے کہ ‘ کیبن کریو میں شامل خواتین جو حاملہ ہوں وہ گرا ونڈ ڈیوٹی کا انتخاب کر سکتی ہیں اور ڈلیوری کے بعد واپس ملازمت پر آسکتی ہیں۔ ‘قبل ازیں کے قواعد کے مطابق جن ھاملہ خواتین نے کمپنی کو بتایا کہ وہ حاملہ ہیں انہیں بغیر تنخواہ کے رخصت پر بھیج دیا گیا۔