سنگل انجن والا طیارہ گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

   

اسنسین ۔ پیراگوئے میں ایک سنگل انجن والا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ روزنامہ ‘الٹیما ہورا’ کے مطابق سیسنا 185 سنگل انجن والے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ ایک خاتون کی شناخت ہونا باقی ہے ۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔