سنگل ونڈو سوسائٹی یونین کے اجلاس کا انعقاد

   

جڑچرلہ ۔ متحدہ ضلع محبوب نگر کے سنگل ونڈو سوسائٹی میں صرف چند سوسائٹی ترقی کی جانب گامزن ہیں اور چند سوسائٹیز ملازمین کے تنخواہ دینے سے قاصر ہیں۔ اس ضمن میں آج جڑچرلہ میں متحدہ ضلع محبوب نگر کے سنگل ونڈو سوسائٹی کا اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ سنگل ونڈو آفس جڑچرلہ کے احاطہ میں پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف عنوانات پر مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ کسانوں کو کم سے کم سود پر قرضہ دیا جارہا تھا لیکن اس وقت سود کا کاروبار بھی گم ہے جس کے نتیجہ میں نئے شاپنگ مال کھاد کے دوکان سے زیادہ فائدہ ہونے کی بات بتائی گئی۔ اس کے علاوہ سنگل ونڈو چیرمین کو پروٹوکول کے تحت نظرانداز کیا جارہا ہے اور ان لوگوں کو بھی ہر ماہ معاوضہ کی ضرورت ہے۔ ان تمام مسائل کو ضلع کے وزراء و ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تک ان مسائل کی یکسوئی کئے جانے پر غور و فکر کی گئی۔ اس موقع پر متحدہ ضلع محبوب نگر کے سنگل ونڈو یونین کے صدر بھوپال راؤ، کرشنیا، راجیشور ریڈی، اشوک ریڈی، لکشمی کانت ریڈی، وشنووردھن ریڈی، سرینواس ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔