حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز) مسجد و قبرستان، سنگم منڈل پر غیرقانونی تعمیرات کے تعلق سے کل شام پانچ بجے الحاج محمد فضل خان کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جناب ایم اے کے تنویر ، چیف ایڈوائزر وقف پراپرٹیز پروٹیکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ ورنگل نے شرکت کی۔ مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں نے کہاکہ اس غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر، ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر، آر ڈی او، ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر، تحصیلدار اور چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے علاوہ ڈسٹرکٹ وقف بورڈ کے ذمہ داروں سے نمائندگی کی گئی۔ اس موقع پر محمد شکور، محمد شریف، محمد سہیل علی، محمد ریاض پاشاہ، محمد شکیل، محمد ولی احمد، محمد فیاض، شیخ احمد، ایم اے پاشاہ، اجو کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔