سنگور پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد 25 ستمبر (یو این آئی) بالائی علاقوں میں شدیدبارش کے سبب سنگور پراجکٹ کی آبی سطح میں اضافہ درج کیا گیا جس کے بعد عہدیداروں نے 8دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔ اس پراجکٹ میں پانی کا بہاو 59,067کیوزک درج کیاگیا جس کے بعد عہدیداروں نے 58,870کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 29.91ٹی ایم سی ہے تاہم موجودہ طورپر اس کی آبی سطح 16.624ٹی ایم سی درج کیاگیا۔بجلی کی پیداوار کے مرکز میں بجلی کی پیداور کا عمل جاری ہے ۔