سنگور پراجکٹ کی مرمت کے باعث آبپاشی کیلئے پانی فراہم نہیںکیا جائیگا

   

Ferty9 Clinic

میدک ۔31 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگور پراجکٹ میں جاری مرمتی کاموں کے پیش نظر گھنپور آیٹ (وندرگا پراجکٹ) سے وابستہ ربی 2025-26 کے آئیکٹ علاقوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم نہیں کیا جا سکے گا۔ اس بات کی وضاحت اریگیشن ایگزیکٹیو انجینئر سرینواس راو نے اپنے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کی۔ انہوں نے بتایا کہ مرمتی کاموں کے دوران پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے، اس لیے وندرگا پراجکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کلچارم، میدک، حویلی گھناپور اور پاپنا پیٹ منڈلوں کے آیٹ علاقوں میں واقع دیہات کے کسان اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعاون کریں۔ اریگیشن ای ای نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے متعلقہ منڈلوں کے اریگیشن اور زراعتی محکمہ کے عہدیداروں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔