ریاستی وزیر ڈی نرسمہا کا بذریعہ ٹریکٹر دورہ ، صورتحال کا جائزہ ، محکمہ آبپاشی ،ریوینیو کو چوکسی کی ہدایت
سنگا ریڈی 17۔ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے پی پروینیا کلکٹر ، پریتوش پنکج ایس پی کے ہمراہ سنگور پروجیکٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔وزیر نے ضلع کلکٹر، آبپاشی ایس ای پوچا مالو، ریونیو، آبپاشی اور پولیس کے ساتھ ڈیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے متبادل طریقوں کا جائزہ لیا اپ اسٹریم ایریا سے آنے والے 31,968کیوسک کے پانی کو دیکھتے ہوئے آبپاشی کے عہدیداروں نے وزیر کو وضاحت کی کہ سنگور پروجیکٹ سے نیچے کی طرف سے 43،634 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔ ڈیم سیفٹی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق سنگور آبی ذخائر کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کا اوسط 520.5 میٹر ذخیرہ آب تک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ سنگور پروجیکٹ کے پلکل منڈل سے ٹریکٹر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے اسوجیپیٹ میں دامودر راج نرسمہا ریاستی وزیر نے کنال کے بارے میں معلوم کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نہر میں رکاوٹ کو فوری طور پر مرمت کے کام شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں اور فوری طور پر کام شروع کریں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی اور ریونیو کو سخت بارش کے پیش نظر مکمل چوکس رہنے کا مشورہ دیا وزیر نے واضح کیا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔