ممبئی ۔ فلم سنگھم اگین میں پہلے ہی بہت سارے اداکار دیکھے جارہے ہیں اور اب اس میں سلمان خان کی آمد بھی ہورہی ہے ۔ وہ چلبل پانڈے کا کردار ادا کریں گے، جو دبنگ سیریز میں ان کا ایک کامیاب کردار ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی جھلک فلم میں ایک اہم موڑ پر نظر آئے گی۔ بالی ووڈ خبر نے اطلاع دی ہے کہ سلمان خان ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، روہت شیٹی بھی ایک ایسے ہدایت کار ہیں جن کا شمار بڑے ناموں میں کیا جاتا ہے جب کہ یونیورس کاپ میں قابل رشک فین فالوونگ ہے۔ اس لیے جب یہ تینوں سنگھم اگین میں اکٹھے ہوں گے ، تو اس دیوالی پر سنیما گھروں میں ایک اور سطح کی آتش بازی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ذرائع نے مزید کہا تاہم، سلمان، سنگھم اگین کے ٹریلر کا حصہ نہیں ہوں گے جو کل یعنی 7 اکتوبر کو ریلیز ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سوپر اسٹار سلمان خان چند دنوں میں کیمیو کے لیے شوٹنگ کریں گے۔سنگھم اگین میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شراف شامل ہیں۔ یہ جمعہ یکم نومبرکو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ تیسری سنگھم فلم ہے اور روہت شیٹی کی پولیس یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس فرنچائز کی شروعات سنگھم (2011) کے ساتھ ہوئی اور اس کے بعد سنگھم اگین (2014)۔ پھر سمبا (2018)، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کرداراداکیا تھا، ریلیز ہوئی اور اس میں سنگھم کا کیمیو تھا۔ اکشے کمارکی فلم سوریاونشی (2021) میں، سنگھم اور سمبا دونوں ہی نظر آئے اور اس نے سینما گھروں میں دھوم مچائی تھی۔