بھوانی۔8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیائی اور بین الاقوامی سطح پر کشتی میں متعدد میڈل جیت چکیں پھوگاٹ بہنوں میں تیسری نمبر کی سنگیتا پھوگاٹ دنیا کے نمبر ایک پہلوان بجرنگ پونیاں سے شادی کریں گی۔سنگیتا 59گلوگرام زمرے میں قومی سطح پر چیمپین رہ چکی ہیں۔دونوں پہلوانوں کے رشتے کو ان کے گھروالوں نے بھی منظوری دے دی ہے ۔مانا جارہا ہے کہ سال 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کے بعد دونوں شادی کرسکتے ہیں۔اس بات کی تصدیق سنگیتا کے والد اور ارجن اوارڈی مہاویر پھوگاٹ نے کی ہے ۔سنگیتا کی بڑی بہن ببیتا پھوگاٹ کا رشتہ بھی پہلوان ویویک سہاگ سے پکا ہوچکا ہے ۔بجرنگ جہاں کوش شاکو بینٹنڈس کی دیکھ بھال میں اولمپک کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں سنگیتا فی الحال نیشنل کیمپ میں زخم سے صحت یاب ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پہلوان جوڑی گزشتہ تین برسوں سے ساتھ ہے ۔پھوگاٹ بہنیں سال 2017 میں ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں ایک ساتھ میاٹ پر اتریں تھیں۔ان میں پھوگاٹ بہنوں کے نام سے جانی جانے والی چرکھی دادری کے بلالی گاؤں کی ببیتا پھوگاٹ،گیتا پھوگاٹ،سنگیتاپھوگاٹ اور ریتو پھوگاٹ چار سگی بہنیں ہیں اور ونیش پھوگاٹ ان کی چچازاد بہن ہیں۔گیتا اور ونیش کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے ۔اس دوران مہاویر پھوگاٹ نے سنگیتا اور بجرنگ کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان بہتر رشتے ہیں۔ میں بچوں کے لئے خوش ہوں اور ان کے جذبات کی عزت کرتا ہوں۔ میں نے ان سے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ اپنا شریک حیات خود منتخب کریں۔ میں سنگیتا کے لئے خوش ہوں اور اس بارے میں ٹوکیو اولمپک کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔