سنگین جرائم میں ملوث افغانیوں کی تصاویر جاری ملک بدر کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن۔ 30؍نومبر ( ایجنسیز)امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکہ میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں۔ محکمہ کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی اور محمد خروین کو رہا کیا گیا اور انہیں امریکہ میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن یہ شہری بعد میں دوبارہ پْرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے۔