سنگین حالات کے باوجود طرز زندگی میںعدم تبدیلی لمحہ فکر

   

Ferty9 Clinic

کورونا سے محفوظ رہنے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے شہریان گلبرگہ سے ساجد علی رنجولوی کی اپیل

گلبرگہ : شہرگلبرگہ اور رنگ روڈگلبرگہ کے علاقوں میں اور شہر کے دیگر کئی محلوںمیںہونے والی اموات کو دیکھنے کے باوجوداگر شہر یوں کی طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے تو ایسی صورت میں ان کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی کیونکہ پڑوس میں ہونے والی اموات اور صورتحال کو دیکھنے کے باوجود اگر وہ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی نہیں لاتے ہیں تو انہیں آئندہ دنوں میں مزید سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار مسٹر ساجد علی رنجولوی صدر حیدر آبادکرناٹک سوشئیل جاگرتی فورم نے ایک صحافتی بیان میں کیا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ شہر کے ایسے سنگین حا لات میں کسی دواخانہ میں بستر حا صل ہونا بھی ممکن نہیں ہے ۔ رنگ روڈ ، گلبرگہ کے کئی علاقوں میں گذشتہ چند یوم سے اموات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے اور بسا اوقات ایک ہی محلہ اور گلی میں کئی اموات بھی واقع ہونے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود علاقہ کے عوام کی رہن سہن اور طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی جارہی ہے۔ جوکہ ان کی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ سوشل میڈیا پر ملک بھر میں ہونے والی اموات کی اطلات کے بعدشہر یوں میںخوف اور دہشت پیدا ہونے لگا ہے ۔ لیکن نوجوانوں کے طرز ندگی میں تبدیلی نہیں دیکھی جا رہی ہے ۔یہ بات اور یہ رویہ گھر میں رہنے والے ضعیف العمر افراد کے علاوہ بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔مسٹر ساجد علی انجولوی نے کہا ہے کہ شہر گلبرگہ کے قبرستانوں میں رات دیر گئے اور فجر کے فوری بعد تد فین کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ۔ شہر گلبرگہ کے خانگی دواخانوں میں جہاں کو رونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد شریک ہے اور شہر کے ایک سرکردہ دواخانہ کے علاوہ سرکاری دواخانہ ESICاور دیگر خانگی دواخانوں میںکرونا کے مریض شریک ہیں ۔ شریک دواخانہ ہونے والوں کی تعداد میں بھیکافی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ شہر گلبرگہ کے خا ص کر رنگ روڈکی ہوٹلوں اور بازاروں میں عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے کئی گوشوں سے حیرت کا اظہار کئے جانے کے سبب حالات سنگین ہوسکتے ہیں ۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران شہر گلبرگہ کی رنگ روڈ پر فوت ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مسٹر ساجد رنجولوی نے تمام شہریان گلبرگہ، مومن پورہ ، اسٹیشن بازار، ایم ایس کے ملز، غالب کالونی، رنگ روڈ ، روضہ بزرگ،روضہ خرد، سونیاگاندھی کالونی، فردوس کالونی ، نیا محلہ ، زم زم کالونی اور شہر کے دیگر تمام محلہ جات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے سختی کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔