حیدرآباد : صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی نے جمعہ کو نیریلہ شاردا کی جگہ سنیتا موگلی کو تلنگانہ کانگریس ویمن ونگ کی نئی صدر مقرر کیا ہے۔ سنیتا کا یہ تقرر فوری اثر کے ساتھ ہوگا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعہ کو ایک بیان میں یہ بات کہی۔ فی الوقت سنیتا تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز این این ایس یو آئی کارکن کی حیثیت سے کیا۔ وہ پیشہ سے ایک ایڈوکیٹ ہے اور پارٹی کی سرگرمیوں میں سرگرم حصہ لیتی ہیں۔