سنیتا کجریوال کی تشہیری مہم کا آغاز

   

نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال آج سے لوک سبھا انتخابی مہم شروع کریں گی۔ سنیتا کجریوال آج عام آدمی پارٹی کے مشرقی دہلی کے امیدوار کلدیپ کمار کی حمایت میں ایک میگا روڈ شو کریں گی۔ دہلی کے وزیر آتشی نے کہا کہ اروند کجریوال کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ سنیتا کجریوال ان کے لیے آشیرواد لینے اور عآپ کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگنے کی مہم چلائیں گی۔ وہ دہلی، پنجاب، گجرات اور ہریانہ کے لوگوں سے اپیل کریں گی۔‘‘ عآپ ذرائع کا کہنا ہے کہ اروند کجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال عآپ کی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے آہستہ آہستہ پارٹی میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔