سنیترا پوار نے مہاراشٹر اکی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا

,

   

اجیت پوار کی بیوہ کو کابینہ میں تین اہم محکمے ، محکمۂ خزانہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس
ممبئی، 31 جنوری (یو این آئی) آنجہانی اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار آج مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ یہ جانکاری نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ذرائع نے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، پوار کو آج پارٹی کے اسمبلی ارکان کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا، جس کے بعد شام پانچ بجے یہاں راج بھون میں انہیں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جائے گیا۔اجیت پوار مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ تھے اور پارٹی میں ان کے دیہانت کے بعد ان کی جگہ سنیترہ پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پوار اس وقت راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ واضح رہے کہ این سی پی کے رہنماؤں نے کل وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ دو مرحلوں میں بات چیت کی تھی۔ اس کے بعد فڑنویس نے صحافیوں سے کہا تھا کہ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے بارے میں این سی پی جو بھی فیصلہ کرے گی، حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو منظور ہوگا۔ مہاراشٹرا کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کو ریاستی کابینہ میں تین اہم محکموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ راج بھون کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق انہیں محکمۂ ایکسائز، کھیل و نوجوان بہبود، اور اقلیتی ترقی و اوقاف کے محکمے دیے گئے ہیں۔ یہ اعلان گورنر آچاریہ دیوورت نے کیا۔ سنیترا پوار نے اپنے شوہر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی وفات کے بعد نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ، جو اس سے قبل اجیت پوار کے پاس تھا، اب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو سونپ دیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ سنیترا پوار کی مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔ حلف انہیں گورنر آچاریہ دیوورت نے دلایا تھا۔