سنیل شرما اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ توانائی مقرر

   

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دو سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات کے مطابق سنیل شرما اسپیشل چیف سکریٹری ٹرانسپورٹ، روڈ اینڈ بلڈنگس کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری انرجی مقرر کیا گیا ہے بجائے سندیپ کمار سلطانیہ کے جو اس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ سنیل شرما سکریٹری ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ اور ڈائرکٹر ہاوزنگ کی اضافی ذمہ داری پر برقرار رہیں گے۔ کے ایس سرینواس راجو سکریٹری محکمہ سیاحت ، کلچر اور اسپورٹس کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سکریٹری آر اینڈ بی مقرر کیا گیا بجائے سنیل شرما کے۔ر

اے پی میں دسہرہ کے بعد برقی کٹوتی !
امراوتی ۔ 13 اکتوبر (پریس نوٹ) آندھرا پردیش میں دسہرہ تہوار کے بعد ہفتہ سے برقی کٹوتی کا اندیشہ ہے۔ برقی کی سربراہی اور طلب میں بڑھتے ہوئے اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت برقی کٹوتی پر غور کررہی ہے۔ محکمہ برقی کی جانب سے برقی بحران کو ختم کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں تاہم صورتحال سنگین معلوم ہوتی ہے۔
گزشتہ 7 برسوں کے دوران آندھرا پردیش کو پہلی مرتبہ سنگین برقی بحران کا سامنا ہے۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق برقی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 45 ملین یونٹ یومیہ کٹوتی کے ذریعہ برقی خسارہ کی پابجائی کریں۔ ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں شام 6 تا رات 10 بجے کے درمیان 3 گھنٹے کٹوتی ہوسکتی ہے۔