سنیل چھتری نے میسی اور نیمر کو پیچھے چھوڑدیا

   

نئی دہلی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فٹبالر سنیل چھتری نے بین الاقوامی مقابلوں میں گولس کی تعداد کی دوڑمیں ارجنٹیناکے لیونل میسی اور برازیل کے نیمر جونیئر کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ چھتری نے105 میچوں میں 67 گول کرکے دوسر ے جبکہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو154 میچوں میں 85 گول کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔ میسی 128 میچوں میں 65 اور نیمر 95 میچوں میں 60 گول کرکے تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایشیا کپ میں شریک سنیل نے 2گول کرکے میسی کو پیچھے چھوڑا اور ان کے گولس کی تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر فہرست میں 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جس میں وہ نہ صرف میسی سے آگے ہیں بلکہ آئیوری کوسٹ کے ڈیڈیئر ڈروگبا اور برازیل کے سابق اسٹرائیکر رونالڈو اورسویڈن کے معروف کھلاڑی زلاٹن ابراہیموچ سے بھی 5 گول کے واضح فرق سے آگے ہیں۔ بنگلورو فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے والے چھتری کو شاندار کپتان کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔ 2005ء میں ان کا پہلا بین الاقوامی گول بھی پاکستان کے خلاف تاریخی میچ میں تھا یہ دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان پہلا فٹبال میچ بھی تھا جو 1-1 گول سے برابر رہا۔ 2009ء کے اے ایف سی چیلنج کپ میں انھوں نے ہندوستان کیلئے سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا اور ٹورنمنٹ میں4 گول کئے تھے۔ سنیل چھتری امریکی اور پرتگالی کلبز کی ریزرو ٹیم کا حصے رہے لیکن انھیں وہاں کوئی کامیابی نہ ملی۔