سنیل کا دوستانہ میچز سے قبل خاتون ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

   

بنگلورو، 18 مئی (آئی اے این ایس)۔ سینئر مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے یہاں خواتین کی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی جانب سے اْنہیں ایک انڈیا کٹ تحفے میں دی گئی جس پر تمام کھلاڑیوں نے دستخط کیے تھے۔ چھتری نے خواتین ٹیم کو اگلے ماہ ہونے والے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاری کے لیے حوصلہ افزا باتیں کہیں۔ سینئر خواتین قومی ٹیم جسے کوچ کرسپن چھتری تربیت دے رہے ہیں، اس وقت پڈکون۔ ڈراوڈ سنٹر فار اسپورٹس ایکسیلنس، بنگلورو میں کیمپ میں ہے۔ ٹیم یہاں ازبکستان کے خلاف دو فیفا ویمنز انٹرنیشنل فرینڈلی میچز بھی کھیلے گی، جو 29 مئی اور3 جون کو ہوں گے۔یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ چھتری نے خواتین ٹیم کا دورہ کیا ہو، لیکن اس بار انہوں نے ٹیم میں نئے چہروں کی تعداد پر حیرت کا اظہار کیا۔چھتری نے کہ یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔ پچھلی بارجب میں اس ٹیم سے ملا تھا، تو آج کے مقابلے میں زیادہ پرانے چہرے نظر آئے تھے۔ اس بار نئے کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ہیڈ کوچ کی جانب سے ان نوجوانوں کے بارے میں بہت مثبت رائے ملی۔انہوں نے مزید کہ سبھی خوش اور پرجوش نظر آئے۔ ان کے آگے کچھ اچھے دوستانہ میچز آ رہے ہیں ازبکستان کے خلاف، پھر ایشین کپ کوالیفائرز ہیں۔ میں اْن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔