سنیما اور ٹی وی شوٹنگ کی اجازت کا تیقن ، فنکاروں کے مسائل پر غور

   

وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو کا فلم انڈسٹری اسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) ۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات ، فروغ ڈیری اور سینیماٹوگرافی ٹی۔ سرینواس یادو نے کہا کہ سنیما اور ٹی وی کی شوٹنگ کے لئے اجازت دینے کی کارروائی کی جائے گی۔ جمعرات کو، ایم سی ایچ آر ڈی میں فلم اور ٹی وی کی شوٹنگ کے لئے اجازت، تھیٹر کھولنے و دیگر مسائل پر ٹی وی شعبہ سے وابستہ کئی اسوسی ایشن کے نمائندوں نے وزیر سرینواس یادو، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری روی گپتا، فلم ڈیویلپمینٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیشور بابو کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ . اس موقع پر اسوسی ایشن کے نمائندوں نے شوٹنگ کے مقامات اور تھیٹرز میں کیا احتیاط برتنی چاہئے سے وزیر کو واقف کروایا اور دوسرے علاقوں اور ریاستوں سے آنے والے فنکاروں کو سفر میں مشکلات کے پیش نظر خصوصی پاس مہیا کرنے کی درخواست پیش کی۔ محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری روی گپتا نے بتایا کہ اگر محکمہ پولیس کو درخواست دی جاتی ہے تو، کرفیو کے دوران شوٹنگ ختم ہونے کے بعد جب فنکاروں اور عملے کو رات کے وقت اپنی منزل مقصود پر پہنچنا ہوتو پاسس کی منظوری دی جائیگی ۔ تھیٹرز کے کھولنے اور مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سنیما اور ٹی وی انڈسٹری کے نمائندوں جو اس میٹنگ کا حصہ تھے نے واضح کیا کہ انہیں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔ وزیر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی تجاویز اور سماعتوں کو وزیر اعلی کو واقف کرانے کے بعد جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں اداکار اکنینی ناگرجنا، ہدایتکار راجامولی، این شنکر، تری وکرم سرینواس، پروڈیوسر سی کلیان، کے ایس راما راؤ، سریش بابو، ما ٹی وی کے صدر نریش، ایسوسی ایشن کے نمائندے دامودر پرساد، سپریہ، ٹی وی چینل کے نمائندوں نے ، سنیل نارنگ، تلنگانہ اسٹیٹ فلم چیمبر آف کامرس کے صدر مرلی موہن، فلم ڈیویلپمینٹ کارپوریشن کے سابق چیئرمین رام موہن راؤ اور دیگر نے شرکت کی۔