سنیما تھیٹرس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں : ریاستی وزیر

   

حیدرآباد: وزیر سینماٹوگرافی ٹی سرینواس یادو نے تلنگانہ میں سینما تھیٹرس کو بند کئے جانے سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سینما تھیٹرس کو مکمل طور پر بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ سینما تھیٹرس کووڈ۔19 احتیاطی تدابیر کے ساتھ پہلے کی طرح فلموں کی نمائش جاری رکھیں گے ۔ حکومت نے سینما تھیٹرس مالکین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تھیٹرس کو بند کرنے یا فلموں کی شوٹنگ روکنے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تھیٹرس و شوٹنگ کے بند رہنے سے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بھاری نقصان ہوا۔ سرینواس یادو نے آرٹسٹ اور ٹیکنیشنس کی ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔