سنی دیول بی جے پی اور کسانوں کے ساتھ یکساں کھڑے ہیں

   

گرداس پور : اداکار سے سیاستداں بننے والے سنی دیول نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت نے کسانوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی قانون بنایا ہے ۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں اور حکومت کے درمیان بات چیت چل رہی ہے ۔ اس میں دوسروں کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ میری پارٹی کی حکومت کسانوں کا اچھا چاہتی ہے ۔ میں ساری دنیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے کسانوںاور حکومت کے درمیان نہ آئیں۔