ممبئی : بالی ووڈ اداکار سنی دیول سلور اسکرین پر مہارانا پرتاپ کا کردار کرتے نظر آسکتے ہیں۔سنی دیول ان دنوں اپنی آنے والی فلم غدر2کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں کہ سنی دیول جلد ہی سنی دیول مہارانا پرتاپ پر مبنی ایک فلم میں لیڈ کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری وکی رانا وت کرنے والے ہیں۔ وکی خود مہارانا پرتاپ کی سر زمین میواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وکی اپنے کریئر میں کئی فلمیں، ٹی وی شوز اور ڈاکیومنٹری بنا چکے ہیں۔بتایاجا رہا ہے کہ سنی کو یہ کردار پسند آیا ہے اور‘گدر 2’ کی ریلیز کے بعد وہ اس فلم پر کام شروع کر سکتے ہیں۔