سنی دیول کی مدد سے ایک عورت کی حبس بیجا سے رہائی

   

٭ اداکار سے سیاست داں بن جانے والے رکن پارلیمان سنی دیویل نے ایک 45 سالہ عورت کی مدد کی جسے ایک ٹراویل ایجنٹ نے بہلا پھسلاکر کویت لے آیا تھا اور وہاں اس نے اس عورت کو ایک پاکستانی آدمی کو فروخت کردیا تھا۔ اس عورت پر زیادتیاں کی گئیں اور اسے حبس بیجا میں رکھا گیا۔ اس معاملے میں ضلعی قانونی خدمات فراہم کرنے والے ادارہ اور دو غیرسرکاری فلاحی اداروں نے بھی اس عورت کو واپس گرداس پور لانے میں مدد کی۔