سنی کے بعد اب بابی دیول کے بیٹے آرین کا فلموں میں داخلہ

   

کچھ دنوں پہلے ہی سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘ سے بالی ووڈ میں داخلہ لیا۔ اس فلم کو خود سنی دیول نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ فلم زیادہ چلی تو نہیں لیکن دیول گھرانے کا ایک اور نوجوان اب فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی تیاری کررہا ہے، وہ ہے بابی دیول کا بیٹا آرین حال ہی میں بابی سے جن پوچھا گیا کہ کیا ان کے دونوں بیٹے خاص کر آرین دیول فلموں میں ایکٹنگ کو لے کر دلچسپی رکھتے ہیں اسی پر بابی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹوں پر کسی طرح کا دباو نہیں ڈالتے ہیں۔ بابی نے کہا ہر باپ کا خواب ہوتا ہے کہ ان کے بیٹے نام کمائے لیکن اگر وہ اپنے لئے کچھ اور کیریئر کی تلاش میں ہیں تو بھی مجھے کوئی دقت نہیں ہے۔ میرے والد نے مجھ پر کسی طرح کا کوئی دباو نہیں ڈالا فلموں میں آنا میرا ذاتی فیصلہ تھا اور میں بھی چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے اپنا فیصلہ خود کریں اگر وہ کچھ اور بزنس کرنا چاہتے ہیں تو مجھے اتنی ہی خوشی ہوگی بابی دیپاولی کے موقع پر ریلیز ہوئی فلم ہاوز فل 4 میں ہیں۔