حیدرآباد۔ ممبئی انڈینس انڈین پریمیئر لیگ میں چہارشنبہ کو یہاں سن رائزرس حیدرآباد کے مقابلہ میں اپنے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کا ارادہ کرے گی۔ پانچ بارکی چمپئن ایم آئی نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں کامیابی کے لیے بہت کچھ کیا، چاہے وہ فاسٹ بولرجسپریت بمراہ، ڈیولڈ بریوس کی مؤثر اننگز ہو یا روہت شرما کی آتش بازاننگز کا آغاز ہو لیکن ایم آئی جس نے چند سالوں کے دوران سست شروعات کرنے والوں کی ساکھ بنائی ہے وہ آخری گیندوں میں سات وکٹوں کے ساتھ 36گیندوں پر48 رنز نہیں بنا سکی۔ 10 ٹیموں کا ایونٹ پہلے سے کہیں زیادہ مسابقتی ہونے کی وجہ سے ممبئی اس طرح کی مزید معمولی کارکردگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ممبئی کے کپتان کے طور پر اپنے پہلے کھیل میں ہاردک نے ٹم ڈیوڈ اور بریوس جیسے کھلاڑیوں کے لیے خود کو ساتویں نمبر پر نیچے دھکیل دیا جس پر تنقید بھی ہورہی ہے۔ پچھلے سال گجرات ٹائٹنز کے لیے اس نے بہت اونچے نمبر پر بیٹنگ کی تھی۔ اوپنر ایشان کشن طویل وقفے کے بعد ایکشن میں واپس آئے لیکن جی ٹی کے خلاف صرف چارگیندوں تک ہی چل سکے۔ ٹی20 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ان کی کارکردگی کو قریب سے دکھا جائے گا ۔ اسے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے بیٹ سے اور اسٹمپ کے پیچھے اپنی بہترین کارکردگی کی ضرورت ہے۔ہاردک کو اسپنرز شمس ملانی اور پیوش چاولہ سے بھی بہتر کارکردگی کی توقع ہوگی۔ دوسری جانب جارحانہ بیٹر ہینریچ کلاسن نے ٹیم کو پہلے مقالے میں کے کے آر کے خلاف ایک ہمالیائی اسکور کے تعاقب میں کامیابی کے قریب پہنچا دیا تھا حالانکہ باقی بیٹرس نے مایوس کن کارکردگی کی۔ میانک اگروال اور ابھیشیک شرما کی ابتدائی جوڑی نے امید دکھائی ہے لیکن اگر ایس آر ایچ کو مقابلہ میں اچھا کرنا ہے تو اسے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوگی۔حیدرآباد نے عبدالصمد میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ وعدہ پوراکرے۔ تجربہ کار بھونیشور کمار ہفتے کی رات آندرے رسل کے خلاف پریشان رہے ۔ حیدرآبادی بولروں کو بہتر شروعات کو بہتر انداز میں اختتام تک پہنچانے کی ذمہ داری لینی ہوگی۔