سن رائزس کا کورونا کیلئے 30 کروڑ کا عطیہ

   

نئی دہلی : سن رائزس حیدرآباد ٹیم کے مالکین جو کہ سن ٹی وی ہے اس نے کورونا بحران کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو 30 کروڑ کا عطیہ دیا ہے۔ ہندوستان اس وقت کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے صحت کے بحران سے دوچار ہے اور روزانہ 4 ہزار سے زائد اموات ہورہی ہیں۔ سن ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے کوویڈ۔19 کے بحران کے خلاف 30 کروڑ کا عطیہ دیا گیا ہے۔ یہ بیان ٹوئیٹر پر جاری کیا گیا ہے۔ اس وقت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور آکسیجن سلنڈر کے علاوہ ادویات کا بحران چل رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف تنظیموں کی جانب سے بحران سے نمٹنے کیلئے عطیات دیئے جارہے ہیں۔