سن سٹی میں ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے سارقین گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) راجندرا نگر پولیس اور سی سی ایس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ راجندرا نگر ڈی سی پی سی ایچ سرینواس نے بتایا کہ 21 اپریل کو پی اینڈ ٹی کالونی سن سٹی میں محمد شاکر علی سافٹ ویر انجینئر کے مکان میں دن کے وقت ہی چھ ڈکیتوں نے مکان میں داخل ہوکر الماری کو توڑ کر سونے اور چاندی کے زیورات کے ساتھ نقد رقم اور دو سیل فونس کا سرقہ کرلیا تھا۔ سرقہ کے وقت سبھی نے ماسک کا استعمال کیا تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ سرقہ میں ملوث افراد جبران بن جابر ساکن میلاردیوپلی، محمد عقیل ساکن کاروان، محمد فصیح الدین ساکن ہمایوں نگر، سہیل شاہ خان ساکن وٹے پلی، عبدالرب جاوید ساکن سیفی کالونی اور محمد شبیر ساکن کالاپتھر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی سی پی سرینواس نے بتایا کہ 21 اپریل کو محمد شاکر علی کے مکان میں ماسک پہن کر چار افراد مکان میں داخل ہوئے اور ان کی بیوی کو چاقو کی نوک پر دھمکی دیتے ہوئے سرقہ کی واردات کو انجام دیا۔ جابر جو شاکر علی کا رشتہ دار ہے اسے معلوم تھا کہ مکان میں زیورات اور بھاری رقم موجود ہے جس پر اس نے منصوبہ بنایا اور اپنے ساتھ دیگر ساتھیوں کو شامل کرتے ہوئے ہتھیاروں اور گاڑی کا انتظام کیا اور اپنے منصوبہ کو عمل میں لایا۔ ان تمام ملزمین کے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ سرینواس ڈی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پاس موجود رقم یا زیورات کا ذکر کسی بھی رشتہ دار سے نہ کریں۔انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اپنے مکانات میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ مجرمین پر نظر رکھی جاسکے۔ ش