سوپر مارکٹس اور ہول سیل تاجرین نے ڈسکاؤنٹ ختم کردیا۔ ایم آر پی پر فروخت
حیدرآباد۔17۔ مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ سن فلاور تیل کی ایک لیٹر پیاکٹ کی قیمت میں ایک ماہ میں تقریباً 100 روپئے کا اضافہ ہوگیا ۔ گذشتہ ماہ 120 تا 130 روپئے فی لیٹر تیل کی قیمت تھی اب بھاری اضافہ کے ساتھ 225 روپئے تک پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکٹ میں نئی ایم آر پی اسٹیکرس کے ساتھ یہ تیل فروخت کیا جارہا ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ دوسری ریاستوں کی بہ نسبت تلنگانہ میں کمپنیوں سے ایم آر پی قیمتوں پر نظرثانی کرکے تیل فروخت کیا جارہا ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے سن فلاور خام تیل کے کنٹینرس فوری طور کی تیاری کرنے والی کمپنیوں کے پاس نہ پہنچنے کا اندازہ کرکے مارکٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے ہر 5 تا 7 یوم کے دوران ایم آر پیز میں نظر ثانی کرکے تیل کو مارکٹ میں روانہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دن بہ دن قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری کمپنیوں کے ساتھ سرکاری کمپنی وجیہ بھی سن فلاور تیل کی قیمت 225 روپئے پرنٹ کرکے فروخت کر رہی ہے۔ سوپر مارکٹس و ہول سیل تاجرین کی جانب سے ڈسکاونٹ کو برخواست کرکے ایم آر پی پر فروخت کیا جارہا ہے۔ مارکٹ ذرائع سے پتہ چلا کہ سن فلاور کی بہ نسبت دوسرے تیلوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام رائس بران، سویا بین، پام آئیل کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ پر کمپنیاں توجہ مرکوز کرچکی ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ ایجنسیوں کی جانب سے ان تیلوں کو بلیک مارکٹ میں منتقل کردیا گیا اور نئی قیمتیں پرنٹ کرکے مارکٹ میں لانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ ن