لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کرنے والا شخص گرفتار:پولیس

,

   

 سرینگر/پولیس نے سنیچر کو کہا کہ پولیس اسٹیشن بیروہ ،بڈگام نے ایک کمسن لڑکی کی عصمت تار تار کرنے کے بعد اس کا قتل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے

پولیس کی طرف سے جاری ایک تحریری بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک اینٹ بٹھ پر کام کرنے والے مزدور راجندر چوہان ساکنہ سیتا پور اتر پردیش نامی شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ گزشتہ شام ( یعنی 2اگست کواس کی پانچ سالہ بیٹی کا سشیل کمار چوہان ولد ہرسو لال ساکنہ سیتا پور اتر پردیش نے اغوا کیا ہے جو کہ اس کے ساتھ حیات پورہ بیروہ میں قائم شدہ اینٹ بٹھ پر کام کر رہا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر درج کرکے مغویہ کمسن دوشیزہ کو تلاش کرنے کا کام شروع کیا۔ اسی اثنا میں حیات پورہ علاقے میں نالہ کے نزدیک کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی ۔ تحقیقات کے دوران پولیس آفیسران کو معلوم ہوا کہ سشیل کمار چوہان نے کمسن بچی کا اغوا کرکے اسے اپنی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد اس کابے رحمی کے ساتھ قتل کیا۔

پولیس نے کہا کہ درندہ صفت شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیاہے۔ بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد تمام تر قانونی لوازمات پورے کئے گئے۔ فارینسک ماہرین نے بھی جائے موقع کا دورہ کیا اور وہاں سے ثبوت و شواہد اکھٹے کئے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔