سوئس حکومت کا حماس اور اس کی حمایت کرنے پرپابندی لگانے کا اشارہ

   

زیورچ: سوئٹزر لینڈ نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے ایک مسودہ پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ یہ مسودہ اگلے سال فروری تک پیش کر دیا جائے گا تاکہ سوئٹزر لینڈ میں حماس کی سرگرمیوں کے علاوہ اس کی حمایت میں کوئی سرگرمی ممکن نہ رہے۔اس مسودہ قانون کی تیاری کی ضرورت اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے دوران ہزاروں بچوں اور عورتوں سمیت ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف کئی یورپی ملکوں میں اسرائیل عوامی احتجاج کے باعث بھی پیش آئی ہے۔ اسرائیل کے خلاف سامنے آنے والے مطالبات کا صاف مطلب ہے کہ یہ حماس کے حق میں جاتے ہیں۔ جس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کر کے 1200 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 240 کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔اب سوئٹزر لینڈ کی فیڈرل کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسودہ قانون تیار کر کے حماس پر پابندی عائد کر دی جائے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں 7 اکتوبر سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں اہم پیشرفت ہے۔مجوزہ مسودہ قانون کے ذریعے وفاقی حکام کو ضروری اختیار میسر آجائیں گے۔
جو حماس کی کسی بھی سرگرمی کو روک سکیں گے، اس کو ملنے والی حمایت کو غیر قانونی کہہ سکیں گے۔