سوئمنگ پول کے قریب نیند کا مزہ ریچھ نے خراب کردیا

,

   

لندن: حالیہ دنوں میں وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کے اپنے وسیع و عریض مکان میں واقع سوئمنگ پول کے قریب نیند کے غلبہ کی وجہ سے لیٹ گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جب اس نے کسی کی آہٹ محسوس کی تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک ریچھ اس کے قریب کھڑا ہے جو مکان کا باب الداخلہ کھلا ہونے کی وجہ سے اندر آ گیا تھا۔ اس نے سوئمنگ پول سے پانی پیا اور پھر مکان مالک کے پیروں کو سونگھنے لگا جس سے اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ گھبرا گیا۔ بہرحال تھوڑی دیر بعد ریچھ اپنے آپ وہاں سے چلا گیا۔ وہ شخص اب تک حیرت زدہ ہے کہ ریچھ وہاں آیا کیسے؟